Skip to main content

Posts

Showing posts with the label update

کرونا وائرس: ملک بھرمیں انٹرنیٹ کے استعمال میں کتنے فیصد اضافہ ہوا؟

ورک ایٹ ہوم ، وقت گزاری اور آن لائن کلاسز، ملک بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ، کاروباری اور دفتری سرگرمیوں کی گھروں سے انجام دہی کی وجہ سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا۔۔ ان میں ایسے افراد کی تعداد بھی ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے گھر بیٹھنے کی وجہ سے وقت گزاری کیلئے انٹرنیٹ استعمال کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اب فرصت سے انٹرنیٹ پر وقت گزار رہے ہیں، کاروباری حضرات انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے معاملات دیکھ رہے ہیں، اور طلبہ گھر بیٹھے اپنی آن لائن کلاسز لے رہے ہیں اور ان تمام عوامل کی وجہ سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافے، مختلف اداروں اور تنظیموں کی ’’گھر سے دفتری امور کی انجام دہی” کی پالیسی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے انٹر نیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی ضروریات کے اعتبار سے انٹرنیٹ کی سہولت...

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 تک جاپہنچی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 429 ، پنجاب میں 408 ، بلوچستان میں 131 ، خیبر پختونخوا میں 147 ، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر سے 2 مریض ہے۔ گوزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔ ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہے۔ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا 3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پنجاب میں آج بھی کورونا کے ابھی تک 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 408ہوگئی ہے جب کہ 3 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے صوبائی محکمہ صحت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں 103، گجرات 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19، راولپنڈی 14، ملتان 5 ، فیصل آباد 3، منڈی بہاوالدین 3، ناروال 2، رحیم یار خان 1، سرگودھا 1، اٹک 1، بہاولنگر 1 اور میانوالی میں 2 کنفرم کیسز ہیں، اس کے علاوہ ملتان میں 19 اور ڈی جی خان میں 207 زائرین میں...