ورک ایٹ ہوم ، وقت گزاری اور آن لائن کلاسز، ملک بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ
ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی ، کاروباری اور دفتری سرگرمیوں کی گھروں سے انجام دہی کی وجہ سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا۔۔ ان میں ایسے افراد کی تعداد بھی ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے گھر بیٹھنے کی وجہ سے وقت گزاری کیلئے انٹرنیٹ استعمال کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ اب فرصت سے انٹرنیٹ پر وقت گزار رہے ہیں، کاروباری حضرات انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے معاملات دیکھ رہے ہیں، اور طلبہ گھر بیٹھے اپنی آن لائن کلاسز لے رہے ہیں اور ان تمام عوامل کی وجہ سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔
پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق تعلیمی اداروں اور کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافے، مختلف اداروں اور تنظیموں کی ’’گھر سے دفتری امور کی انجام دہی” کی پالیسی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے انٹر نیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی ضروریات کے اعتبار سے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت اطمینان بخش ہے۔ پی ٹی اے اس مشکل وقت میں صارفین کو تیز رفتار اور موثر ٹیلی کام خدمات کی دست یابی یقینی بنانےکے لیے انٹرنیٹ کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں 2 ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن ہے۔لوگ وقت گزارنے اور اپنے دفتری امور سرانجام دینے کیلئے انٹرنیٹ ، موبائل اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف راغب ہورہے ہیں۔
Comments
Post a Comment