Skip to main content

یو اے ای دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا


‏یو اے ای نے دس ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا اعلان کر دیا 2020 ایکسپو کینسل کردی سعودیہ دنیا سے آۓ مُلازم واپس بھیج رہا ہے اس دنیا کو اپنی تین سو سال کی ترقی کا بہت زعم تھا امریکہ یورپ جنہوں نے اپنی سپیس شیلڈ تک بنائی ہوئی تھی اُلٹے مُنہ گرے پڑے ہیں ایک کرونا وائرس نے اس دنیا کی ‏تین سو سال کی ترقی کو زیرو کر دیا آسمانوں پر اُڑتے جہاز زمین پر اُتروا دیئے سمندر بحری جہازوں سے صاف کر دئیے تیل کی کمائی پر پلنے والے جو کہتے تھے کہ نہ تیل ختم ہوگا نہ غربت آۓ گی اب انہیں کہنا کہ تیل پی لیں پانی کی جگہ ایٹم بم اور پتہ نہیں کیا کیا بنانے والے سب ‏بندروں کی طرح ایک دوسرے کی شکل دیکھ رہے ہیں سب کچھ کسی کام کا نہیں اور وہیں پڑا رہ گیا آج کے کسی انسان نے سوچا تھا؟ کہ وہ اپنی بے بسی کے یہ دن دیکھے گا؟ 2020 چڑھا مبارکیں پارٹیاں خوشیاں ہیپی نیو ائیر لے لوو نیو ایئر کیسا چڑھا پھر سال؟ ‏مجھے باوجود انتہائی سیاہ کار اور گنہاگار ہونے کے مگر اللہ کا احسان ہے کہ اُس کے ہونے پر اندھا یقین ہے مگر میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اپنی زندگی میں اُسکے جلال کی جھلک دیکھوں گا الٹا کر رکھ دیا اُسنے ساری دنیا کو وہ کہتا ہے کہ سب زمانے اُسکے ہیں قربان جاؤں اپنے ‏اللہ پر میں اللہ سے پناہ مانگتے ہوۓ کہہ رہا ہوں کہ مجھے تو اُسکی طاقت کی معمولی جھلک دیکھ کر قیامت کا احساس ہو گیا ابھی ہواؤں اور پانیوں کو حکم نہیں ہوا زمین کو حکم نہیں ہوا۔ بے شک وہی اکیلا ہی غالب ہے. خیال رہے اگر اُس نے رحم نہ کیا اور خوراک کیلیے بلوے شروع ہوۓ تو یہ جو کاغذ کا نوٹ اور پلاسٹک کا کریڈٹ کارڈ ہے اسے ہم کھا کر بھوک نہیں مٹا سکیں گے ‏جب بھوک غالب آجاۓ تو کونسا قانون؟کونسی تہذیب؟کونسی معاشرت؟کونسی اخلاقیات؟ منقول

Comments

Popular posts from this blog

سونے کی قیمتوں مے حیران کن کمی ۔۔۔۔۔۔۔۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی ہوئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی، جب کہ پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 90 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 77 ہزار 346 روپے ہوگئی۔

ساری عورتیں کا خیال رکھناچاہیئے۔

عورت سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے اور سب گھر والوں کے لیئے سحری تیار کرتی ہے لیکن سب سے آخر میں کھاتی ہے، روزہ رکھنے کے بعد دوپہر میں بچوں کو کھانا کھلاتی ہے۔ پھر 4 بجے کے بعد سے افطاری تک اپنے خاندان والوں کے لیئے افطاری تیار کرنے میں لگ جاتی ہے۔ چاول، پالک، گوشت، چٹنی وغیرہ تیار کرتی ہے اور ساتھ میں یہ ڈر بھی رہتا ہے کہ پتہ نہیں کیسے پکایا ہوگا۔ ساس اور سسر کے لیے الگ چیز پکاتی ہے۔ اور ساتھ ساتھ افطاری سے پہلے شوہر کے غصہ کو صبر سے جھیلنا بھی پڑتا ہے۔ اذان سے پہلے دسترخوان لگانا تعریف تو دور کی بات 2۔۔2 روٹیاں کھانے کے بعد ایک ٹھنڈا گلاس لسی مانگنا اور پھر کہنا کہ نمک کم ہے اور خاص ٹھنڈا نہیں ہے اور افطاری پوری کی پوری کر لی جناب نے۔ اسکے بعد چھپکے سے کسی کمرے میں افطاری کرلیتی ہے۔ تراویح کے بعد پھر سے حضرات کے لیئے چائے اور میوہ تیار کرتی ہے۔ اور پھر سے سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے۔ اگر خدا نخواستہ نہ جاگی 2 بجے یا سحری لیٹ ہوئی تو سب خاندان کا نزلہ بیچاری عورت پر گرتا ہے سارا دن۔ آپ سے درحواست ہے کہ گھر کی ساری عورتیں خواہ وہ ماں ہو بیوی ہو بیٹی ہو بہن ہو یا کوئی اور رشتہ ہو ا...

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو زائرین یا تبلیغی جماعت سے جوڑ کر

جو لوگ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو زائرین یا تبلیغی جماعت  سے جوڑ کر اپنی تنگ نظری یا کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہے ان سے ایک معصومانہ سا سوال ہے کہ پاکستان میں تو زائرین یا تبلیغی جماعت والے لے کر آئے اسپین ، فرانس ،اٹلی اور امریکا وغیرہ میں کونسی جماعت یا زائرین کا قافلہ گیا ہوا تھا؟ ہوش کیجئے ، انجانے میں ان طاقتوں کے آلہ کار مت بنیے کہ جو اس وبا کو اسلام کے ساتھ نتھی کرنے کی کوشش کر رہیں انڈیا اور برطانیہ کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں کرونا ایک وبائی مرض ہے اور وبا کسی مذہب یا مسلک کی تمیز نہیں کرتی لہذا اگر ان دنوں اگر کوئی کام کرنے کو نہیں ہے تو گھر میں رہتے قرآن پاک کی تلاوت کریں ، نمازوں کی پابندی کریں اور سستی دانشوری سے پرہیز فرمائیں اللہ کریم آپکو ، آپکے اہل و عیال اور بالخصوص آپ کے ضمیر کو ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھیں آمین ہم تو صدا گو تھے ۔۔ ہمارا کیا تھا