نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کے بہنوئی میاں سرفراز انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق میاں سرفراز کی عمر 86سال تھی اور ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے بہنوئی کی نماز جنازہ مدرسہ الحسنین رئیس آباد تلمبہ میں پڑھائی۔
میاں سرفراز کے انتقال پر مولانا فضل رحیم، مولانا اسعد عبید، مولانا یوسف خان، مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمٰن انقلابی نے مولانا طارق جمیل سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
Comments
Post a Comment