کتنی دلچسپ بات ہے کہ دنیا کا کاروبار بند ہوتے ہی اوزون کی تہہ آٹو ریپیئر پر لگ گئی۔
;اگر ایسے دنیا کے تمام سائنسدان مل کر دنیا کو سمجھاتے کہ کچھ عرصے کے لیئے کام بند کر دو تو کتنوں نے کرنا تھا ؟ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اوزون کی تہہ کے 10 فیصد صحیح ہو جانے کے امکانات ہیں ۔ وہ کون لوگ ہیں جو کہتے ہیں یہ سارا نظام خودبخود چل رہا ہے ۔ کوئی تو ہے جو تمہیں گھر بٹھانا بھی جانتا ہے اور اپنی چیزیں ریپیئر کرنا بھی جانتا ہے ۔ اوزون زمین کا حفاظتی غلاف ہے جو زمین کے باسیوں کو خلا کی تابکاریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔ آپ اسے فلٹر سمجھ لیں ۔ ہم انسانوں نے گاڑیوں کے دھوئیں اور کارخانوں کے دھوئیں سے اس میں شگاف ڈال دیئے تھے ۔ وہ شگاف اب کاروبار بند ہونے سے ٹھیک ہو رہے ہیں ۔ بہرحال اللہ اپنی مخلوقات کو کسی بڑی تباہی سے بچانا چاہتے ہیں۔۔ الحمداللہ رب العالمین۔
Comments
Post a Comment