روح پر لرزا طاری کردینے والا منظر،قیامت ٹوٹنا شاید اسی
کو کہتے ہیں!درج ذیل تصویر انڈونیشیا کے جکارتہ شہر کی ہے دروازے پہ کھڑے شخص کا نام ہیدیو علی ہے، جو ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں، جنکی یہ آخری تصویر ہے! اس تصویر کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیونکہ یہ قربانی کی ایک عظیم مثال اپنے اندر سموئے ہوئے ہے. ڈاکٹر ہیدیو علی کورونا متاثر مریضوں کا علاج کرتے ہوئے کورونا کی گرفت میں آگئے،جب ان کو یہ احساس ہوا کہ اب وہ زندہ نہیں رہ سکتے، تو گھر گئے اور گھر کے دروازے پر کھڑے ہوکر اپنے بچوں اور اپنی حاملہ بیوی کو حسرت بھری نگاہوں سے نہارا اور وہاں سے رخصت ہوگئے. یہ تصویر انکی بیوی نے لی تھی، وہ اپنی بیوی اور اپنے بچوں کی بقا کے لئے دروازے کے اندر نہیں آئے اور تمام تر جذبات کو قربان کر گئے یہ وقت ان پر کس قدر دشوار گزار ہوگا اندازہ کرنا مشکل ہے. خود کو اور اپنی نسل کو بچانے کے لئے خدا کے لئے اس وبا کو ہلکے میں نہ لیں. اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین.(دعا گو: حافظ طلحہ سعد)
So sad
ReplyDelete