Skip to main content

کورونا وائرس کا گرمی سے کوئی تعلق نہیں، ہر موسم میں احتیاطی تدابیر اپنانی ضروری ہیں

ابھی تک کسی بھی تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ کرونا وائرس 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت یا کسی بھی درجہ حرارت میں اپنا اثر کھو بیٹھتا ہے ترجمان سعودی وزارت صحت



کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنا خوف پھیلا یا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4 لاکھ 71 ہزار کے قریب لوگ ا س سے متاثر ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی تھی تھی جس کے بعد ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
اسی دوران کچھ افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس گرمی کے موسم میں اپنا اثر نہیں رکھتا۔ کہا جا رہا تھا کہ اگر گرمی کا درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے زیادہ ہو جائے تو یہ نقصان نہیں پہنچاتا۔ اسی سلسلے میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ کرونا وائرس 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت یا  کسی بھی درجہ حرارت میں اپنا اثر کھو بیٹھتا ہے۔ات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہ کرونا وائرس دھات اور اس سے بنی اشیا پر زیادہ عرصے تک رہتا ہے، انہیں کسی بھی حالت میں چھونے سے گریز کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح لوگوں کو منفی پیغام پہنچایا جاتا ہے۔ ہمیں درست معلومات فراہم کرنی چاہیئے۔ کورونا وائرس دھات کی وجہ سے پھیلتا ہے اور ہمیںاس سے گریز کرنا چاہیئے۔
انہوںنے عوام کے نام پیغام دیا ہے جس میں کہا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ دھات کی کسی بھی چیز کو چھونے سے گریز کریں اور درجہ حرارت کے حوالے سے کہی جانے والی باتوں پر بھروسہ نہ کریں۔یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4 لاکھ 71 ہزار کے قریب لوگ ا س سے متاثر ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی تھی تھی جس کے بعد ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

سونے کی قیمتوں مے حیران کن کمی ۔۔۔۔۔۔۔۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی ہوئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی، جب کہ پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 90 ہزار 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کمی کے ساتھ 77 ہزار 346 روپے ہوگئی۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو زائرین یا تبلیغی جماعت سے جوڑ کر

جو لوگ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو زائرین یا تبلیغی جماعت  سے جوڑ کر اپنی تنگ نظری یا کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہے ان سے ایک معصومانہ سا سوال ہے کہ پاکستان میں تو زائرین یا تبلیغی جماعت والے لے کر آئے اسپین ، فرانس ،اٹلی اور امریکا وغیرہ میں کونسی جماعت یا زائرین کا قافلہ گیا ہوا تھا؟ ہوش کیجئے ، انجانے میں ان طاقتوں کے آلہ کار مت بنیے کہ جو اس وبا کو اسلام کے ساتھ نتھی کرنے کی کوشش کر رہیں انڈیا اور برطانیہ کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں کرونا ایک وبائی مرض ہے اور وبا کسی مذہب یا مسلک کی تمیز نہیں کرتی لہذا اگر ان دنوں اگر کوئی کام کرنے کو نہیں ہے تو گھر میں رہتے قرآن پاک کی تلاوت کریں ، نمازوں کی پابندی کریں اور سستی دانشوری سے پرہیز فرمائیں اللہ کریم آپکو ، آپکے اہل و عیال اور بالخصوص آپ کے ضمیر کو ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھیں آمین ہم تو صدا گو تھے ۔۔ ہمارا کیا تھا

ساری عورتیں کا خیال رکھناچاہیئے۔

عورت سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے اور سب گھر والوں کے لیئے سحری تیار کرتی ہے لیکن سب سے آخر میں کھاتی ہے، روزہ رکھنے کے بعد دوپہر میں بچوں کو کھانا کھلاتی ہے۔ پھر 4 بجے کے بعد سے افطاری تک اپنے خاندان والوں کے لیئے افطاری تیار کرنے میں لگ جاتی ہے۔ چاول، پالک، گوشت، چٹنی وغیرہ تیار کرتی ہے اور ساتھ میں یہ ڈر بھی رہتا ہے کہ پتہ نہیں کیسے پکایا ہوگا۔ ساس اور سسر کے لیے الگ چیز پکاتی ہے۔ اور ساتھ ساتھ افطاری سے پہلے شوہر کے غصہ کو صبر سے جھیلنا بھی پڑتا ہے۔ اذان سے پہلے دسترخوان لگانا تعریف تو دور کی بات 2۔۔2 روٹیاں کھانے کے بعد ایک ٹھنڈا گلاس لسی مانگنا اور پھر کہنا کہ نمک کم ہے اور خاص ٹھنڈا نہیں ہے اور افطاری پوری کی پوری کر لی جناب نے۔ اسکے بعد چھپکے سے کسی کمرے میں افطاری کرلیتی ہے۔ تراویح کے بعد پھر سے حضرات کے لیئے چائے اور میوہ تیار کرتی ہے۔ اور پھر سے سحری میں سب سے پہلے جاگتی ہے۔ اگر خدا نخواستہ نہ جاگی 2 بجے یا سحری لیٹ ہوئی تو سب خاندان کا نزلہ بیچاری عورت پر گرتا ہے سارا دن۔ آپ سے درحواست ہے کہ گھر کی ساری عورتیں خواہ وہ ماں ہو بیوی ہو بیٹی ہو بہن ہو یا کوئی اور رشتہ ہو ا...