- کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے مگر خاص قسم کی مخلوق کیا جانے وہ کیا ہوتی ہے آج کل نیکی کرکےسوشل میڈیا پر اس طرح لگایا جارہا ہے جیسے ثواب کا کام ہےافسوس ہوتا ہے ایسے لوگوں کی سوچ پر کہ جو غریب یا دیہاڑی دار اپنی غربت سے ہاتھ نہیں پھیلا سکتا آج اس کو دو چارسو کا سامان لےکر پیک بناتا ہے اور اپلوڈ کرتا ہےچار لوگوں کی نظر میں عزت بنانے کے لیے۔۔جب بھی آپ کس کی مدد کرو تو کبھی کسی کے سامنے مت کرو ایسے چھپا کے اور عزت کے ساتھ کرو جیسے اللہ پاک سب سے چھپا کے عزت کے ساتھ کرتا ہے🌸 میری دعا ہے اللہ کریم لوگوں کو توفیق دے آمین دعاگو:طلہ سعد ۔
جو لوگ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو زائرین یا تبلیغی جماعت سے جوڑ کر اپنی تنگ نظری یا کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہے ان سے ایک معصومانہ سا سوال ہے کہ پاکستان میں تو زائرین یا تبلیغی جماعت والے لے کر آئے اسپین ، فرانس ،اٹلی اور امریکا وغیرہ میں کونسی جماعت یا زائرین کا قافلہ گیا ہوا تھا؟ ہوش کیجئے ، انجانے میں ان طاقتوں کے آلہ کار مت بنیے کہ جو اس وبا کو اسلام کے ساتھ نتھی کرنے کی کوشش کر رہیں انڈیا اور برطانیہ کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں کرونا ایک وبائی مرض ہے اور وبا کسی مذہب یا مسلک کی تمیز نہیں کرتی لہذا اگر ان دنوں اگر کوئی کام کرنے کو نہیں ہے تو گھر میں رہتے قرآن پاک کی تلاوت کریں ، نمازوں کی پابندی کریں اور سستی دانشوری سے پرہیز فرمائیں اللہ کریم آپکو ، آپکے اہل و عیال اور بالخصوص آپ کے ضمیر کو ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھیں آمین ہم تو صدا گو تھے ۔۔ ہمارا کیا تھا
Sahi kaha apna
ReplyDelete